• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹیکس لگانے سے فیول اور بجلی مہنگی ہوگی: مفتاح اسماعیل

مسلم لیگ نون کے رہنما مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے ٹیکس لگانے سے فیول اور بجلی مہنگی ہوگی جبکہ تنخواہ دار طبقے کو ٹیکس میں چھوٹ دینی چاہیئے تھی۔

کراچی میں مسلم لیگ نون کے دفتر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل نے کہا کہ نج کاری کے پیسوں کو محصولات میں کبھی کسی نے حکومت نے نہیں رکھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ 570 ارب روپے صوبے کبھی وفاقی کو نہیں دیں گے، ڈیری آئیٹم اور خام تیل پر ٹیکس لگا دیا گیا، فیول مہنگا ہوگا تو بجلی لازمی مہنگی ہو جائے گی۔

مفتاح اسماعیل کا یہ بھی کہنا ہے کہ اسٹاک مارکیٹ پر ٹیکس چھوٹ دے دی، کھانے پینے کی اشیاء اور تنخواہ داروں پر ٹیکس کم کر دیتے تو عوام کو ریلیف مل جاتا۔

تازہ ترین