• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دورہ انگلینڈ سے قبل کرکٹ ٹیم کی تین کوویڈ ٹیسٹنگ ہونگی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کے دورے کے لئے پاکستان ٹیم کےتمام ارکان 20 جون کو لاہور میں بائیو سیکیور ببل میں داخل ہوں گے۔ پہلی کوویڈ 19 ٹیسٹنگ 16 جون کو ان کے گھروں میں کی جائے گی۔ ہوٹل پہنچنے پر دوسری اور تیسری ٹیسٹنگ 23 جون کو ہوگی۔ تمام ارکان 25 جون تک روم آئسولیشن میں رہیں گے۔اسکواڈ 25 جون کو چارٹرڈ پرواز سےانگلینڈ روانہ ہوگا۔ پی ایس ایل 6 میں شرکت کرنے والے اسکواڈ ارکان یو اے ای سے اسکواڈ کو جوائن کریں گے۔ٹیم انگلینڈ میں تین دن روم آئسولیشن میں رہے گی ۔ پاکستان اور انگلینڈ کے مابین ون ڈے انٹرنیشنل سیریز کا آغاز 8 جولائی سے ہوگا۔ ون ڈے اسکواڈ میں شامل کھلاڑی 15 جولائی کو وطن واپس لوٹیں گے۔ بعدازاں ٹیم 21 جولائی کو ویسٹ انڈیز پہنچے گی۔قومی ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل کھلاڑی 26 جولائی کو ویسٹ انڈیز پہنچیں گے۔

تازہ ترین