کراچی (اسٹاف رپورٹر) ورلڈتائیکوانڈو ایشین چیمپئن شپ کے پومزے ایونٹ میں پاکستان نے سلورمیڈل جیت لیا ۔ بیروت میں پاکستان کی عائشہ نور، نا جیہ رسول۔حمزہ سعید، ہارون خان اور شاہزیب خان پر مشتمل مکسڈ ٹیم نے اوور17 فری اسٹائل ایونٹ میں چاندی کاتمغہ حاصل کیا۔ فلپائن نے گولڈ میڈل اپنے نام کیا ۔