• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

معیشت کے اشاریئے درست، بجٹ سیشن میں اپوزیشن کو ٹف ٹائم دینگے، عمران خان

اسلام آباد(ایجنسیاں‘ٹی وی رپورٹ) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ملک کو بحرانی کیفیت سے نکال لیا، موجودہ صورتحال میں بہترین بجٹ دیا، ریلیف ہی ریلیف ہے۔ہر طبقے کو سہولت دی ‘تمام معاشی اشاریے درست سمت میں ہیں‘ معیشت نہ صرف استحکام بلکہ ترقی کی جانب گامزن ہے‘ موجودہ بجٹ ترقی کا بجٹ ہے‘ اس میں معاشرے کے ہر طبقہ کیلئے امید کی کرن ہے‘ بجٹ کے اہم نکات کے بارے میں عوام کو بھرپور آگاہی فراہم کی جائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کوپارٹی ترجمانوں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اجلاس میں اپوزیشن کو بجٹ سیشن کے دوران پارلیمنٹ میں ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ کیا گیا۔اس موقع پر وزیراعظم کا کہنا تھاکہ عام آدمی ہو، تنخواہ دار طبقہ، مزدور یا پھر تاجر برادری ہر کسی کو سہولت دی، برآمدات میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے، زرمبارلہ، ترسیلات زر اور ریکارڈ ٹیکس محصولات سب مثبت ہے‘وزیراعظم نے ترجمانوں کو بجٹ سے متعلق اہم ٹاسک سونپ دیا اور کہا کہ حکومتی معاشی کامیابیوں کو عوام میں اجاگر کریںتاکہ غلط فہمیاں پھیلانے والے عناصر کے عزائم ناکام ہوں۔

تازہ ترین