• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی کی عوام حکومتوں کےمتعصبانہ رویے سے سخت مایوس، مصطفیٰ کمال

کراچی (اسٹاف ر پو ر ٹر)پاک سر زمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفیٰ کمال نے کہا کہ پاکستان کی معاشی شہ رگ کراچی کی عوام میں وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے متعصبانہ رویے کی وجہ سے سخت مایوسی ہے کہ پاکستان کو 70 فیصد اور سندھ کو 92 فیصد کما کر دینے والے شہر کیساتھ دشمنوں سے بھی بدتر سلوک کیا جارہا ہے، خدا نخواستہ اگر عوام میں بڑھتے اضطراب کو ملک دشمن طاقتوں نے اپنے مذموم عزائم کی تکمیل کے لیے ایک بار پھر استعمال کرلیا تو نتائج کی براہِ راست زمہ داری تحریک انصاف اور اسکی اتحادی ایم کیو ایم پر عائد ہوگی۔

تازہ ترین