• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جسٹس علی باقر نجفی نے بار رومز میں الیکٹرانک سکرینز آویزاں کرنے کی تجویز منظور کر لی

راولپنڈی(اپنے رپورٹر سے)سینئر جج لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ جسٹس علی باقر نجفی سے ہائی کورٹ بار کے صدر سردار عبدالرازق ایڈووکیٹ نے ملاقات کی۔انہوں نے کہا کہ وکلا کی سہولت کے لئے ہائیکورٹ بار میں بھی ڈیجیٹل سکرین آویزاں کی جائے۔جس پر جسٹس علی باقر نجفی نے بار رومز میں الیکٹرانک سکرینز آویزاں کرنے کی تجویز منظور کرتے ہوئے کہا کہ راولپنڈی بنچ کی تمام کورٹ رومز میں بھی سکرینز آویزاں کر کے مقدمات کی سماعت کو آسان بنایا جائے گا ۔
تازہ ترین