• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کالعدم تحریک لبیک کے مظاہروں کے دوران تشدد سے شہید ہونیوالے کانسٹیبل شفقت کی نماز جنازہ ادا

لاہور(کرائم رپورٹر)کالعدم تحریک لبیک کے مظاہروں کے دوران تشدد سے شہید ہونے والے کانسٹیبل شفقت کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی،نماز جنازہ میں ایس ایس پی آپریشنز سمیت دیگر پولیس افسروں نے شرکت کی۔ اہلکار شفقت دو ماہ ہسپتال میں زیرعلاج رہنے کے بعد دو روز قبل دم توڑ گیاتھا۔گزشتہ روز شہیدکانسٹیبل شفقت علی کی نماز جنازہ آبائی علاقے پنڈی بھٹیاں میں ادا کر دی گئی۔نماز جنازہ میں ایس ایس پی آپریشنز احسن سیف اللہ سمیت متعلقہ سینئر پولیس افسروں اور شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
تازہ ترین