• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انٹرنیٹ سے نفرت آمیزمواد نکالنے کیلئے عملی اقدامات کیے جائیں‘مجلس احرار

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) مجلس احرا ر اسلام پاکستان کےامیر سید محمد کفیل بخاری نے کہا کہ نفرت پھیلانے والی ویب سائٹس کے خلاف کارروائی کی جائے وزیر اعظم کی جانب سے نفرت آمیز مواد کے انٹرنیٹ سے خاتمے کے مطالبے کاخیرمقدم کرتے ہیں تاہم حکمرانوں کا بیان دینا کافی نہیں اب عملی اقدامات کرنے کی ضرورت ہےعالم اسلام کے مظلوم ممالک کی امیدیں پاکستان سے وابستہ ہیں اور حکمران سوائے بیان بازی کے اور کچھ نہیں کر رہے انہوں نے کہا کہ قادیانیوں کی ریشہ دوانیاں بڑھتی جا رہی ہیں جو تشو یش ناک ہے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ملک کے اندرونی معاملات کو پوری ذمہ داری کے ساتھ دیکھتے ہوئے قادیانیوں کی نقل و حرکت پر نظر رکھنی چاہیے شیخوپورہ واقعہ پر ابھی تک کوئی کارروائی نہیں کی گئی قادیانیوں کا اس طرح کھلے عام قانون کی خلاف ورزی کرنا اداروں پر سوالیہ نشان ہے مسلمانوں کے قبر ستان سے قادیانی مردے کو نکالا جائے تاکہ آئندہ کو ئی اس طرح کی حرکت نہ کر سکے۔
تازہ ترین