• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زیرحراست ملزم کےقتل کے الزام میں تین افراد کیخلاف مقدمہ درج

ملتان(سٹاف رپورٹر) صدر شجاعباد پولیس نے زیر حراست ملزم کو قتل کرنے کے الزام میں تین افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیاہے۔پولیس کے مطابق گرفتار ملزم شوکت کو برآمدگی کے لئے لے جایا جا رہا تھا کہ موٹرسائیکل سوار تین نامعلوم ملزمان نے گرفتار ملزم شوکت کو چھڑوانے کی غرض سے فائرنگ کی ملزم شوکت شدید زخمی ہوگیا جسے تحصیل ہیڈ کوارٹر منتقل کیاگیا جو راستے میں ہلاک ہوگیا۔
تازہ ترین