• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گرد آلود تیز ہوائیں،معمولات زندگی درہم برہم،آم کے باغات کو نقصان

ملتان (سٹاف رپورٹر) ملتان سمیت میدانی علاقوں میں دن بھر گرد آلود تیز ہواؤں کے جھکڑ چلنے سے فضاء آلودہ،معمولات زندگی درہم برہم ہوکر رہ گئے،40کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والے گرد آلود جھکڑ وں نے میپکو کے ترسیلی نظام کا پول کھول دیا بیشتر علاقوں میں بجلی کی بندش جبکہ بار بار ٹرپنگ سے میپکو صارفین بدحال ہوگئے کئی علاقوں کی بجلی رات گئے تک بحال نہ ہوسکی،آم کے باغات کو بھی شدید نقصان پہنچا،بادلوں کی آنکھ مچولی کا سلسلہ جاری رہا۔
تازہ ترین