• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نشتر یونیورسٹی میں ریزیڈینشل ٹاور کی تعمیر کیلئے ماسٹر پلان طلب

ملتان (سٹاف رپورٹر) نشتر میڈیکل یونیورسٹی و ہسپتال میں ڈاکٹروں کے ریذیڈینشل ٹاور کے قیام کے لئے سیکرٹری ہیلتھ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن پنجاب نے ریذیڈینشل ٹاور کی تعمیر کے حوالے سے ماسٹر پلان مانگ لیا۔ہسپتال اور یونیورسٹی کے ایمپلائز اور ان کی فیملی کے لیے کیلئے الگ الگ ریزیڈینشل ٹاورز اور مرد اور خواتین ڈاکٹرز کیلئے الگ الگ ہاسٹلز تعمیر کیے جائیں گے اور رہائش کی سہولت گریڈ 17سے 20 تک کے افسران کیلیے ہوگی۔ 5مئی 2021کو نشتر ریزیڈینشل ٹاور کے قیام کے حوالے سے تمام سٹیک ہولڈرز کا مشترکہ اجلاس پروفیسر ڈاکٹر خالد قریشی کی زیر سربراہی منعقد ہوا تھا کا بھی ذکر کیا گیا ہے جس میں پروفیسر ڈاکٹر شاہد ارشاد راؤ، پروفیسر ڈاکٹر خالد عثمان، پروفیسر ڈاکٹر ہاجرہ مسعود اور اے ایم ایس نشتر ہسپتال ڈاکٹر علی رضا سمیت تمام سٹیک ہولڈرز کے نمائندگان نے شرکت کی تھی اجلاس میں ینگ ڈاکٹرز ملتان کی طرف سے ڈاکٹر عدنان ملک، ڈاکٹر عتیق چوہدری ، ینگ ڈاکٹرز ریفارمز کی طرف سے ڈاکٹر وسیم، ڈاکٹر سعید چوہدری ینگ کنسلٹنٹ ایسوسی ایشن کی طرف سے ڈاکٹر علی وقاص ، ڈاکٹر زاہد سرفراز، ساؤتھ پنجاب ڈاکٹرز فورم کی طرف سے میاں مظاہر جبکہ پاینر یونٹی کی جانب سے ڈاکٹر سکندر اور ڈاکٹر فرخ شاہ نے شرکت کی. اجلاس میں ریزیڈینشل ٹاور کے حوالے سے امورکو زیر بحث لایا گیا تھا تمام سٹیک ہولڈرز نے اپنی اپنی تجاویز پیش کیں۔
تازہ ترین