• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نواک جوکوچ نے اپنا ریکٹ ننھے فین کو تحفے میں دے دیا


فرنچ اوپن ٹینس کا ٹائٹل جیتنے کے بعد ٹینس اسٹار نواک جوکوچ نے اپنا ریکٹ ننھے فین کو تحفے میں دے دیا۔

سربیا کے ٹینس اسٹار نواک جوکوچ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں وہ فرنچ اوپن کا ٹائٹل جیتنے کے بعد اسٹینڈ میں بیٹھے مداح کو چیمپئن شپ جیتنے والا ریکٹ دے رہے ہیں، مداح نے اپنے پسندیدہ کھلاڑی سے تحفہ ملنے پر خوشی کا اظہار کیا۔

ریکٹ ملنے پر جوکوچ کا کیوٹ سا فین حیران رہ گیا اور دیر تک جشن مناتا  رہا ۔

جوکوچ نے کہا کہ میچ میں اس بچے نے بھرپور سپورٹ کیا اور مجھے کیسے کھیلنا چاہیے یہ بھی بتاتا رہا ،اس جیت میں اس کا بڑا اہم کردار ہے اس لیے یہ ریکٹ اسکو تحفے میں دیا۔

واضح رہے کہ نواک جوکووچ نے دوسری مرتبہ فرنچ اوپن کا ٹائٹل اپنے نام کیا ہے۔

تازہ ترین