• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور زلمی کیخلاف میچ میں فیلڈنگ کے دوران سر پر چوٹ لگنے سے شدید زخمی ہونے والے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے فاف ڈوپلیسی کی انجری نے اہلیہ کو بھی پریشان کردیا۔

پاکستان سُپر لیگ کی ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز میں شامل جنوبی افریقی کرکٹر فاف ڈوپلیسی ابوظہبی میں کھیلے جانے والے میچ میں فیلڈنگ کے دوران محمد حسنین سے ٹکرا گئے تھے جس کے بعد انہیں اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

فاف ڈوپلیسی کی اہلیہ نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر شوہر کی انجری کے حوالے سے پریشانی کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے لکھا کہ ’یہ مجھے اس وقت شدید پریشان کررہا ہے، انہیں ضرور اسپتال لے جایا گیا ہوگا۔‘

اس سے قبل  زخمی ہونے پر فاف ڈوپلیسی نے ٹوئٹر پر پریشان مداحوں کیلئے ایک پیغام شیئر کیا تھا۔

جنوبی افریقی کرکٹر نے کہا کہ سر پر چوٹ لگنے سے وقتی طور پر یاداشت میں فرق محسوس ہورہا ہے لیکن میں جلد ٹھیک ہوجاؤں گا اور دوبارہ ایکشن میں ہوں گا۔

تازہ ترین