• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کیچز چھوڑیں گے تو میچ جیت نہیں سکتے، عماد وسیم

کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم کا کہنا ہے کہ کیچز چھوڑیں گے تو میچ جیت نہیں سکتے ۔

گزشتہ روز ابوظہبی میں کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 6 کے اہم میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کو 8 وکٹوں سے شکست دی۔

میچ کے بعد کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم کاکہنا تھا کہ ٹیم کو ابھی بہت کچھ کرنے اور سیکھنے کی ضرورت ہے ۔

انہوں نے کہاکہ اسلام آباد کے خلاف ہم نے خران کرکٹ کھیلی اور بہت کیچز بھی ڈراپ کیے ۔

واضح رہے کہ گزشتہ شب ابوظہبی میں کھیلے گئے پی ایس ایل سیزن 6 کے 22 ویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے ٹاس جیت کر کراچی کنگز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی جس کے بعد کنگز نے یونائیٹڈ کو جیت کے لئے 191 رنز کا ہدف دیا ۔

کراچی کنگز کی جانب سے بابر اعظم نے 54 گیندوں پر 81 رنز کی نمایاں اننگز کھیلی، جس میں تین چھکے اور سات چوکے شامل تھے جبکہ وقاص مقصود اور عباس آفریدی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

ہدف کے تعاقب میں اسلام آباد یونائیٹڈکی جانب سے کولن منرو اور افتخار احمد نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے 191 رنز کا ہدف 2 وکٹوں کے نقصان پر 19 ویں اوور میں حاصل کرلیا۔

میچ میں کولن منرو اور افتخار احمد ناقابل شکست رہے، منرو نے 56 گیندوں پر 12 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 88 رنز بنائے، جبکہ افتخار احمد نے برق رفتار 71 رنز بنائے ان کی اننگز میں 5 چھکے اور 5 چوکے شامل تھے۔

تازہ ترین