• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غسل کعبہ کی تقریب سال میں صرف ایک بار ہوا کرے گی

Khana Kaaba Bathing Ceremoney Once Again Conduct
شاہد نعیم...رواں سال استقبال رمضان کے حوالے سے غسل کعبہ نہیں ہوگا ، خانہ کعبہ کو غسل کی رسم اب سال میں ایک بار ادا کی جائے گی۔

توسیع حرم منصوبے کی تکمیل تک معتمرین کو رش کی زحمت سے بچا نے کیلئے صرف 15محرم کو غسل کعبہ کی رسم ادا کی جائے گی۔

یہ بات حرمین شریفین انتظامی امور کے ترجمان احمد المنصور نے بتائی ۔

واضح رہے کہ اس سے قبل غسل کعبہ کی رسم سال میں دو بار ادا کی جاتی تھی۔ ایک استقبال رمضان کے حوالے سے اور دوسرے نئے سال ہجری کے استقبال کے موقع پر ۔
تازہ ترین