• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کی معروف خوبرو ادکارہ اقراء عزیز نے سوشل میڈیا پر اپنا نیا لُک شیئر کیا ہے جس میں وہ نہایت حسین نظر آ رہی ہیں۔

جیو انٹرٹینمنٹ کی بلاک بسٹر سیریز ’خدا اور محبت‘ کے تیسرے سیکوئل میں اپنی جاندار اداکاری سے پاکستان سمیت سرحد پار مداحوں سے بھی داد سمیٹنے والی اداکارہ اقراء عزیز نے سوشل میڈیا، انسٹا گرام پر اپنی ایک نئی ویڈیو اور انسٹا اسٹوری پر نئی تصویریں شیئر کی ہیں۔

 ان تصویروں میں اقراء عزیز کی والدہ کو بھی اُن کے ساتھ دیکھا جا سکتا ہے۔

اقراء عزیز اور اُن کی والدہ نے ایک ساتھ اپنے بالوں کو نیا رنگ کرواتے ہوئے نیا ہیر کٹ لیا ہے۔

اقراء عزیز نے انسٹا گرام پر اپنی ایک ویڈیو پوسٹ کی ہے جس میں وہ اپنے بالوں کی نئی رنگت اور کٹنگ سے خوش ہوتے ہوئے   بالوں کو لہراتے ہوئے نظر آ رہی ہیں۔

دوسری جانب اقراء عزیز کی انسٹا اسٹوریز میں انہیں بال ڈائے کروانے کے مراحل سے گزرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔


اقراء عزیز کی اس پوسٹ پر جہاں اُن کے کروڑوں مداحوں کی جانب سے اُن سے محبت اور اُن کے آنے والے بچے کے لیے دعاؤں، نیک تمناؤں کا اظہار کیا جا رہا ہے وہیں پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف شخصیات کی جانب سے بھی کمنٹ باکس میں اقراء عزیز کے نئے ہیئر ڈائے اور لُک کی تعریفیں کی جا رہی ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان شوبز انڈسٹری کی مقبول جوڑی اقراء عزیز اور یاسر حسین کی جانب سے سوشل میڈیا پر  اعلان کیا گیا تھا کہ ان کے ہاں رواں برس جولائی میں پہلے بچے کی آمد متوقع ہے۔

تازہ ترین