• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میگھن مارکل کا میرے ساتھ رویہ شروع سے ہی انتہائی سردمہرانہ ہے، والد

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی اداکارہ میگھن مارکل بیاہ کر برطانوی شاہی خاندان میں گئیں تو بھائیوں میں ہی ناچاقی کا سبب بن گئیں اور شہزادہ ہیری شاہی مراتب ہی سے دستبردار ہو گئے اور اپنی اہلیہ میگھن کو لے کر امریکا منتقل ہو گئے۔ اب میگھن مارکل کے والد تھامس مارکل بھی سامنے آ گئے ہیں اور اپنی بیٹی کے روئیے سے متعلق انتہائی افسوسناک بات کہہ دی ہے۔ذرائع کے مطابق 76سالہ تھامس مارکل نے کہا ہے کہ ان کی بیٹی میگھن مارکل کا ان کے ساتھ رویہ شروع سے ہی انتہائی سردمہرانہ ہے۔ تھامس مارکل نے کہا کہ جیل میں قید قتل کے مجرموں سے بھی ان کے خاندان والے ملاقات کرتے رہتے ہیں لیکن مجھے کئی سال بیت چکے ہیں کہ میری بیٹی سے بات چیت بھی نہیں ہوئی۔ میں نے کئی بار میگھن کے ساتھ اختلافات کو ختم کرنے کی کوشش کی مگر اس کی طرف سے ہر بار سردمہری کا سلوک کیا گیا۔ میگھن میرے ساتھ جو سلوک کرتی آ رہی ہے، وہ کلہاڑے کے ساتھ کسی کو قتل کردینے سے زیادہ تکلیف دہ ہے۔ان کاکہناتھاکہ میں اپنے داماد شہزادہ ہیری اور اپنے 2سالہ ناتی آرچی سے ایک بار بھی نہیں ملا ہوں۔یہ بات مجھے بہت تکلیف دیتی ہے کہ میری بیٹی اتنے سال سے مجھ سے نہیں ملی، حالانکہ جیل میں قتل کے مجرموں سے بھی ان کے بیوی بچے آ کر ملتے ہیں۔

تازہ ترین