• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کنگنا کے پاسپورٹ کی تجدید میں متنازع ٹوئٹس کیس رکاوٹ بن گیا

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی اداکارہ کنگنا رناوت فلموں سے زیادہ خبروں میں جگہ بناتی رہتی ہیں، کبھی سوشل میڈیا پر تو کبھی ٹی وی کی سرخیوں میں کنگنا کے چرچے رہتے ہیں، تنازعات کی کوئن کنگنا اپنی اسی عادت کی وجہ سے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے بھی ہاتھ دھو بیٹھی ہیں اوران دنوںیک نئے مسئلہ کا شکار ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ کنگنا رناوت نے بمبئی ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ 15ستمبر کو ان کے پاسپورٹ کی مدت ختم ہورہی ہے لہٰذا جب انہوں نے پاسپورٹ کی تجدید کے لیے درخواست جمع کرائی تو انتظامیہ نے باندرا پولیس اسٹیشن میں متنازع ٹوئٹس کیس میں ایف آئی آر پر اعتراض اٹھاتے ہوئے تجدید سے انکار کردیا ، کنگنا نے عدالت سے درخواست میں استدعا کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک اداکارہ ہیں اور کام کے سلسلے میں انہیں ملک سے باہر جانا پڑتا ہے، پاسپورٹ کی معیاد ختم ہونے پر مشکلات کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے لہٰذا عدالت انتظامیہ کو پاسپورٹ کی تجدید کے لیے احکامات جاری کرے۔ کنگنا رناوت کی جانب سے دائر درخواست پر عدالت نے 22 جون کو سماعت مقرر کردی ہے۔

تازہ ترین