• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہمارے اصول میں کوئی فرق نہیں آیا ہمیں شفاف الیکشن چاہئے، فضل الرحمٰن

کراچی (ٹی وی رپورٹ)سربراہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ ہمارے اصول میں کوئی فرق نہیں آیا ہے اور اصول یہ ہے کہ یہ دھاندلی کی حکومت ہے اور ہمیں دھاندلی کی حکومت قبول نہیں ہے اور ہمیں ایک شفاف الیکشن چاہئے، اس وقت بلاول بھٹو کی کسی بات ، گفتگو ا ن کے جملوں کا جواب نہیں دینا چاہتا میں غیر سنجیدہ سیاست کی طرف نہیں جانا چاہتا،جب ملک میں سیاسی بحران پیدا ہوتا ہے اس کی ابتدا میں شدت بھی ہوتی ہے۔

تازہ ترین