• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرمایہ کاری میں رکاوٹ ہوتی تو ترسیلات زر نہیں بڑھتیں، چیئرمین نیب

لاہور( نمائندہ جنگ،جنگ نیوز)چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ کا احترام کرتے ہیں لیکن تنقید کرنے والے نیب آرڈیننس میں ترمیم کا شوق پورا کرنے سے پہلے اسفندیار ولی کیس کا فیصلہ پڑھ لیں، سرمایہ کاری میں رکاوٹ ہوتی تو اسٹاک مارکیٹ اوپر جاتی نہ ترسیلات زر بڑھتیں ، جینوئن بزنس مین اور ڈکیٹ میں فرق ہونا چاہئے ، پلی بار گین ختم کرکے کیا طریقہ اختیار کریں گے ۔ 

لاہور میں تقریب سے خطاب کے دوران جاوید اقبال نے کہا کہ نیب اور کرپشن ساتھ ساتھ نہیں چل سکتے، نیب بڑے لوگوں کی خدمت کے لئے نہیں، عوام کے لئے وجود میں آیا، نیب مسئلہ نہیں مسائل کا حل ہے،نیب پر تنقید سے ہمیں سیکھنے کا موقع ملے گا، تنقید کے بھی اصول ہوتے ہیں۔

ہر چیز کے 2 پہلو ہوتے ہیں، روشن پہلوؤں کی بات نہیں کرسکتے تو تاریک پہلوں کو اجاگر کرکے قوم کو مایوس نہ کریں، نیب کوشاباش نہ دیں تاریک پہلو کی بات بھی نہ کریں، رب تعالیٰ جس کو عزت دینا چاہے تو کسی کے چند بیانات اس عزت کو ذلت میں بدل نہیں سکتے۔

جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے کہا کہ کچھ عرصہ قبل یہ کہا گیا کہ کاروباری طبقہ نیب سے مطمئن نہیں، نیب کی وجہ سے کچھ اہم ترین فیصلے نہیں ہوپا رہے، اس کے لئے ایک آرڈیننس لایا گیا۔

تازہ ترین