• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد میں پلاٹ مالکان کیلئے پودے لگانے کی لازمی حد مقرر

اسلام آباد (نیوز رپورٹر) کیپٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے وفاقی دارالحکومت کو سرسبزوشاداب شہر بنانے کیلئے تمام پلاٹ مالکان کیلئے انکے سائز کے مطابق پودے لگانے کی لازمی حد مقرر کردی ہے۔اسلام آباد کی ہریالی اور خوبصورتی کو بڑھاوا دینے کے لئے سی ڈی اے انتظامیہ نے یہ قانون پاس کیا ہے جس کے تحت ہر پلاٹ کے مالک کے پاس قطع نظر اس کے سائز اور استعمال کے، مخصوص اقسام اور پودوں کی تعداد ہوگی ۔اس قانون کوفوری طور پر لاگو کیا جائیگا۔اسلام آباد کو مزید خوبصورت اور سبز بنانے کے لئے سی ڈی اے منصوبوں اور سرگرمیوں پر عمل پیرا ہے۔ اس سلسلے میں مختلف علاقو ں کو مایاوکی فورسٹس کے لئے استعمال کیا ہے۔ موسم گرما میں سات لاکھ سے زائد پودے لگائے جائیں گے۔انتظامیہ نے آئندہ شجرکاری سیزن کے لئے اسکولوں اور کالجوں کو بھی شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ دارالحکومت کی ترقیاتی اتھارٹی اسکولوں اور کالجوں کو اس سیز ن کے دوران پودے فراہم کرے گی تاکہ زیادہ سے زیادہ شجرکاری کی جا سکے۔
تازہ ترین