• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پولیس نےبیٹےکوجھوٹےمقدمےمیں گرفتار کر رکھاہے،خاتون کی کچہری میں چیخ وپکار

ملتان(سٹاف رپورٹر) گزشتہ روز مقدمہ کی پیروی پر آئی خاتون نسیم بی بی کی آہ و پکار سے ضلع کچہری کی فضاء انتہائی سوگوار ہوگئی۔ خاتون کے چیخنے پر وکلا اور سائلین بھی اکھٹے ہوگئے۔ متاثرہ خاتون نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پولیس تھانہ کینٹ نے اسکے بیٹے علی اکبر کو موٹر سائیکل اور موبائل چوری کے کیس میں سات ماہ قبل گرفتار کرکے جیل میں قید کر رکھا ہے۔ اسکے بیٹے علی اکبر کو تفتیشی افسر نےزبردستی غلاظت پلائی اور کہا کہ نہ پینے پر گولی ماردیں گے،خاتون کے مطابق بیٹے پر شدید تشدد کیا گیا، وہ لاہور میں ہوٹل پر کام کرتا تھا جبکہ دوسرے 12 سالہ بیٹے علی رضا کو بھی شراب اور دیگر کیسز میں ملوث کرکے سینٹرل جیل منتقل کررکھا ہے۔
تازہ ترین