• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دفعہ 295اے کا ملزم بری عدالت نے فوری رہائی کا حکم دیدیا

ملتان(سٹاف رپورٹر) ایڈیشنل سیشن جج خانیوال نے دفعہ 295اے کے تحت قائم ہونے والے مقدمہ کے ملزم محمد فرحان کو بری کر کے فوری طور پر رہا کرنے کا حکم دیا۔ ملزم کے وکلا سید اطہر شاہ بخاری،چوہدری امجد علی، خضر حیات قریشی، ذیشان پتافی اور چوہدری اکرام نے دلائل میں کہا کہ کیس میں تمام شہادتیں پولیس کی ہیں یہ295اے کا کیس نہیں بنتا تھا۔ما تحت عدالت نے ملزم فرحان کو 9سال سزا سنائی تھی۔
تازہ ترین