• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ویکسی نیشن بغیر بینکوں میں داخلہ سمیت پابند یاں و اپس لی جائیں ، معمورخان

پشاور(لیڈی رپورٹر)آل پاکستان کمرشل ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے پٹرن ان چیف حاجی معمور خان نے ویکسینیشن سرٹیفیکیٹ کے بغیر بینکوں میں داخلہ پر پاپندی، ڈرائیورنگ لائسنس کا اجراء اور دیگر پر حکومت کی جانب سے کیئے گئے اعلان پر شدید برہمی کا اظہارِ کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت اس قسم کی پاپندیوں کا نوٹیفیکیشن فی الفور واپس لیکر مہنگائی اور لوڈ شیڈنگ سے ستائے ہوئے غریب عوام کو ریلیف فراہم کریں انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس جو کہ ایک عالمی وباء ہے ، ہم حد ردجہ قابو پاچکے ہیں مگر افسوس کہ الیکشن سے قبل تبدیلی اور عوام کو بہتر سہولیات فراہم کرنے کا نعرہ لگانے والی پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کی جانب سے مہنگائی میں ہوشربا اضافہ کی وجہ سے غریب عوام جو کہ پہلے ہی پریشان تھے اب تبدیلی سرکار کی جانب سے یہ پابندی بھی لگائی جا رہی ہے کہ بغیر ویکسینشن سرٹیفیکیٹ کے کوئی بھی شخص کوئی بھی ڈرائیونگ لائسنس یا جائیداد کی منتقلی نہیں کر سکتا جو کہ سراسر نا انصافی ہے اور انسانی حقوق کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے۔
تازہ ترین