• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یورو کپ فٹبال: پرتگال نے ہنگری کو تین گول سے ہرا دیا

یورو کپ فٹبال میں پرتگال نے ہنگری کو تین گول سے ہرا دیا ۔

  ہنگری میں ہونے والے میچ میں پرتگال نے ہوم ٹیم کو شروع سے دباؤ میں رکھا ، 60ہزار سے زیادہ تماشائیوں کی موجودگی میں مہمان ٹیم نے حریف گول پر خوب حملے کیے لیکن 83 منٹ تک کوئی کامیابی نہ ملی ۔

84ویں منٹ میں کوششیں رنگ لائیں اور پرتگال کو برتری مل گئی ۔

تین منٹ بعد ہی پرتگال کو پنالٹی کک ملی اور کرسٹیانو رونالڈو نے برتری ڈبل کر دی جبکہ انجری ٹائم میں رونالڈو نے ایک اور گول داغ دیا اور میچ پرتگال نے تین صفر سے جیت لیا۔

تازہ ترین