• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چین پہلی مرتبہ 3 خلا بازوں پر مشتمل خلائی مشن خلا میں بھیجے گا

چین پانچ سالوں میں پہلی مرتبہ تین خلا بازوں پر مشتمل خلائی مشن خلا میں بھیجے گا۔

چین  شین زاو 12 نامی اسپیس کرافٹ 17 جون کو خلا میں بھیجے گا، شین زاو 12 خلا میں موجود چینی خلائی اسٹیشن کو مکمل کرنے کیلئے ضروری 11 مشن میں سے تیسرا مشن ہے۔

چینی خلا بازوں کی خلائی مشن پر روانگی چینی خلائی اسٹیشن کی تکمیل کےمنصوبے کا حصہ ہے۔

اس سے قبل 2016 میں چین نے 2خلا باز خلا میں بھیجےتھے۔

تازہ ترین