• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انڈسٹری کی طلاق یافتہ خواتین زیادہ مضبوط ہیں، عمیر وقار

پاکستان کے معروف ہیئر اینڈ میک اپ اسٹائلسٹ عمیر وقار کا کہنا ہے کہ شوبز انڈسٹری کی طلاق یافتہ خواتین ہزاروں لوگوں کیلئے متاثر کُن شخصیات ہیں کیونکہ وہ مضبوط اور بااختیار ہیں۔

انہوں نے سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر سوال و جواب کا سیشن رکھا جس میں ان سے سوال کیا گیا کہ ’طلاق یافتہ لڑکی کی معاشرے میں یا فیملی میں کوئی حیثیت نہیں ہوتی؟‘

عمیر وقار جواب میں لکھتے ہیں کہ انسان گِر کر ہی سنبھلتا ہے تو اس تناظر میں آپ نے  ایک انتہائی مضحکہ خیز بات کی ہے۔‘

انہوں نے لکھا کہ انڈسٹری میں ہمارے پاس ایسی بےشمار خواتین کی مثالیں موجود ہیں جو انتہائی طاقتور اور بااختیار ہیں۔

عمیر وقار نے سائرہ یوسف، ماہرہ خان، صنم سعید، نتاشہ سلیم کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا کہ یہ خواتین روزانہ کی بنیاد پر ہزاروں لوگوں کیلئے متاثر کُن رہتی ہیں۔

انہوں نے لکھا کہ یہ خواتین میرے دل کے بہت قریب ہیں کیونکہ یہ لوگوں کی بے انتہا محبتیں بھی سمیٹتی ہیں۔

تازہ ترین