• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وسیم عباس نے امتحان سے بچنے کیلئے کیا کیا تھا؟

پاکستان کے معروف سینئر اداکار وسیم عباس کا کہنا ہے کہ اپنی جوانی میں انہوں نے ایک دفعہ امتحان سے بچنے کے لیے اپنے ہاتھ پر گرم چائے گرا لی تھی۔

حال ہی میں پاکستان کے خوبرو اداکار علی عباس نے اپنے والد، سینئر اداکار وسیم عباس کے ہمراہ ایک ٹاک شو میں بطور مہمان شرکت کی ۔


جیو انٹرٹینمنٹ کے ڈرامہ سیریل ’ خدا اور محبت‘ میں فیدی کے والد کا کردار ادا کرنے والے اداکار وسیم عباس نے اپنی جوانی کا ایک قصہ سناتے ہوئے بتایا کہ ’اُن کے والد کی بہت خواہش تھی کہ وہ سی ایس ایس کے امتحانات پاس کریں مگر انہوں نے سی ایس ایس نہیں کیا۔‘

انہوں نے مزید کہا کہ ’اُن کے والد نے پھر انہیں ایک اسکول میں داخل کروانے کی کوشش کی، اُس اسکول میں داخلے کے لیے انہیں ایک ٹیسٹ پاس کرنا تھا، اُس ٹیسٹ سے بچنے کے لیے انہوں نے اپنے ہاتھ پر گرم گرم چائے گرالی تھی، وہ اپنے والد کو بتانا چاہتے تھے کہ وہ تو امتحان دے ہی نہیں سکتے، اُن کے ہاتھ پر گرم چائے گر گئی ہے۔‘

وسیم عباس نے ہنستے ہوئے بتایا کہ ’مگر چائے گرانے کا اُنہیں کوئی فائدہ نہیں ہوا کیوں کہ ہاتھ پر کوئی چھالہ بنا اور نہ کوئی تکلیف ہوئی تھی۔‘

تازہ ترین