• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کے دورہ سری لنکا کو حتمی شکل نہ دی جاسکی

 پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کے دورہ سری لنکا کو حتمی شکل نہ دی جاسکی، سری لنکن کرکٹ نے حکومتی ہدایت پر سیریز مؤخر کرنے کا کہہ دیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان اور سری لنکا ویمن کرکٹ سیریز رواں ماہ میں تجویز کی گئی تھی، پاکستان کرکٹ بورڈ نے ایک اور بورڈ کے ساتھ سیریز کی بات چیت شروع کر دی۔

پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کے دورے کو رواں ہفتے حتمی شکل دیئے جانے کا امکان ہے، پی سی بی دوسرے بورڈ کی منظوری کے بعد دورے کے جلد اعلان کے لیے پر امید ہے۔

دورے کی منظوری کی صورت میں ویمن ٹیم اس ماہ کے آخر میں دورہ کرے گی،  دورے میں ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کھیلی جائے گی۔

پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کا ٹریننگ کیمپ کراچی میں جاری ہے۔

تازہ ترین