• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مشفق الرحیم آئی سی سی کے ’پلیئر آف دی منتھ‘ قرار

انٹر نیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی ) نے مئی 2021  کیلئے بنگلادیش کے مشفق الرحیم کو ’پلیئر آف دی منتھ‘ قرار دے دیا ۔

انہوں نے سری لنکا کیخلاف حالیہ سیریز میں سب سے زیادہ رنز اسکور کیے، مشفیق الرحیم نے گزشتہ ماہ سری لنکا کے خلاف کھیلی جانے والی سیریز میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا اور بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کو ون ڈے سیریز میں کامیابی دلانے میں اہم کردار اد ا کیا تھا ۔

آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ کا مقابلہ بنگلہ دیش کے مشفق الرحیم اور سری لنکا کے پراوین جیا وکراما اور پاکستان کے حسن علی کے مابین تھا۔

آئی سی سی ماہ کے بہترین کھلاڑی کا انتخاب شائقین کرکٹ کی ووٹنگ سے کرتا ہے۔

تازہ ترین