• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملالہ ہر بیان دینے سے پہلے محتاط رہیں، فیصل قریشی

کراچی (آئی این پی) معروف اداکار و میزبان فیصل قریشی نے کم عمر ترین نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی کو شادی سے متعلق ان کے بیان پر ایک اہم مشورہ دے دیا۔ ایک ٹی وی پروگرام میں فیصل قریشی نے ملالہ کو ان کے حالیہ بیان پر ایک اہم مشورہ دے دیا۔فیصل قریشی نے کہا کہ جب ہم اداکار اور کوئی معروف شخصیت پوری دنیا کے سامنے اپنے ملک کی نمائندگی کررہے ہوتے ہیں تو ہمیں ہر بات سوچ سمجھ کر کہنی چاہیے۔اداکار نے کہا کہ ہمیں اپنے ملک یا مذہب سے متعلق بیان دینے سے پہلے یہ سوچنا چاہیے کہ کہیں اس بیان سے لوگوں کی دل آزاری نہ ہوجائے۔انہوں نے مزید کہا کہ میں ملالہ کو بھی یہی مشورہ دوں گا کہ اپنا ہر بیان دینے سے پہلے محتاط رہیں اور سوچ سمجھ کر بولیں۔

تازہ ترین