• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پہلی مرتبہ پانچ سو روپے معاوضہ ملا تھا، ودیا بالن

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی اداکارہ ودیا بالن بولی وڈ کی مہنگی ترین اداکاراؤں میں شمار ہوتی ہیں ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی اداکارہ ودیا بالن نے اپنے ایک انٹرویو میں اپنی فیس کے بارے میں بتا کر سب کو حیران کردیا ۔ بھارتی اداکارہ سے ایک ٹی وی انٹرویو کے دوران جب پوچھا گیا کہ انہوں نے پہلی بار کتنا معاوضہ لیا تھا تو انہوں نے کہا کہ مجھے پہلی مرتبہ پانچ سو روپے معاوضہ ملا تھا ۔ اداکارہ کا کہنا تھاکہ ایک ٹورازم مہم کے دوران کام کرنے پر پہلی بار 500 روپے معاوضہ ملا تھا۔انہوں نے کہا کہ مہم کے دوران پوسٹر کیلئے تصویر کھنچوائی تھی جس میں درخت کے پیچھے کھڑے ہوکر مسکرا رہی تھی۔

تازہ ترین