• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاک ڈاؤن میں شادی ہوئی، ایک سال بعد خاتون کے ہاں بیک وقت پانچ بچوں کی پیدائش

کراچی(نیوز ڈیسک)لاک ڈائون میں شادی ہوئی ایک سال بعد کوئٹہ میں خاتون نے بیک وقت پانچ بچوں کو جنم دیا ہے۔ ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ بچوں کی پیدائش بغیر آپریشن کے ہوئی ہے، بچے اوران کی والدہ صحت مند ہیں۔ کوئٹہ کے علاقے مشرقی بائی پاس کے رہائشی ولی جان عرف طور جان اچکزئی کی شادی کے بعد پہلی مرتبہ ان کے ہاں بچوں کی پیدائش ہوئی ہے۔ گزشتہ سال مارچ میں لاک ڈاؤن کے دوران ولی جان کی شادی ہوئی تھی۔ بچوں میں تین لڑکے اور دو لڑکیاں ہیں جن کی ولادت کوئٹہ کے علاقے خروٹ آباد میں قائم ایک نجی اسپتال میں ہوئی۔ اسپتال کی انتظامیہ نے والدین کی خوشی میں شریک ہونے کے لئے بچوں کی مفت دیکھ بھال اور علاج کا اعلان کیا ہے۔ اسپتال کی انتظامیہ نے اس موقع پر مٹھائی بھی تقسیم کی۔

تازہ ترین