• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ای او بی آئی اسکینڈل کے ملزمان کی مقدمات خارج کرنیکی درخواستیں مسترد

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) اسلام آباد ہائیکورٹ نے اربوں کے ای او بی آئی اسکینڈل میں ملوث ملزمان کی ایف آئی اے مقدمات خارج کرنے کی درخواستیں ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیں، بدھ کو جسٹس طارق محمود جہانگیری نے 37 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کیا جس میں کہا گیا ہے کہ ایف آئی اے ، ایس ای سی پی اور ای او بی آئی کے وکلا نے عدالتی دائرہ اختیار پر اعتراض اٹھایا۔ ایف آئی اے رپورٹ میں بتایا گیا کہ تمام ثبوت ای او بی آئی ہیڈ کوارٹر کراچی سے اکٹھے کئے گئے اور تفتیش بھی کراچی میں ہوئی اس لئے یہ اس عدالت کا دائر کار نہیں۔

تازہ ترین