• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی، بہترین ملازمین میں ایوارڈ تقسیم کئے گئے

کراچی(اسٹاف رپورٹر) جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی میں سال 2019کے لئے منتخب شدہ بہترین ملازمین میں ایوارڈ تقسیم کیے گئے۔ کارکردگی کی جانچ پڑتال یونیورسٹی کے کوالٹی انہانسمنٹ سیل کیو ای سی کی نگرانی میں کی گئی۔ ملازمین کو چار مختلف کیٹگریز میں تقسیم کیا گیا۔پہلی کیٹیگری میں گریڈسترہ اور سینئر مینجمنٹ کے اسٹاف، دوسری اور تیسری کیٹیگری میں گریڈ 10 سے 16 کے ٹیکنیکل اسٹاف اور آفس اسٹاف، اور چوتھی کیٹگری میں گریڈ 1 سے 9 کے ملازمین کو رکھا گیا تھا۔ ڈائریکٹر کیو ای سی ڈاکٹر عبدالواحد عثمانی نے بتایا کہ ڈپارٹمنٹ کے سربراہ کی جانب سے تجویز کردہ ملازمین کو حاصل شدہ نمبروں کی بنیاد پر "بیسٹ ایمپلائز ایوارڈ سیلیکشن کمیٹی" کو بھیجا گیا۔

تازہ ترین