• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسٹاک مارکیٹ، سرمایہ کاروں کا محتاط رویہ، 152 پوائنٹس کی کمی

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں ایف اے ٹی ایف خدشات کے باعث سرمایہ کاروں کا محتاط رویہ رہا ، فروخت کا دباوئو بڑھنے سے سے مندی کا رحجان ، کے ایس ای100انڈیکس میں 152پوائنٹس کی کمی ہوئی،53.12 فیصد کمپنیوں کے شیئرز کی قیمت گھٹ گئی ، سرمایہ کاری مالیت بھی 31 ارب 37 کروڑ 76لاکھ 90ہزار روپے کم ہو گئی ، کاروباری حجم 23.51 فیصد کم رہا ، تفصیلات کے مطابق بدھ کو ایف اے ٹی ایف اجلاس بارے خدشات کی وجہ سے سرمایہ کاروں کی جانب سے خرید وفروخت میں کمی ریکارڈ کی گئی ،مالیاتی اداروں کی جانب سے خریداری سے زیادہ سرمائے کے انخلاء پر توجہ نظر آئی جس سے مارکیٹ میں مندی کا رحجان غالب رہا اور کے ایس ای100انڈیکس 151.66پوائنٹس کی کمی سے 48480.90 پوائنٹس پر آکر بند ہوا ، فروخت کے دباو کی وجہ سے ہی کے ایس ای30 انڈیکس بھی 77.25 پوائنٹس کی کمی سے 19547.77 پوائنٹس پر آگیا جبکہ آل شیئرز انڈیکس 110.79 پوائنٹس گھٹ جانے کے بعد 32943.05 پوائنٹس ہو گیا ، مجموعی طور پر 416 کمپنیوں کے شیئرز کا کاروبار ہوا، 171 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمت بڑھ گئی ، 221 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمت میں کمی اور 24 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمت مستحکم رہی ، مندی کے باعث مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت 31 ارب 37 کروڑ 76لاکھ 90ہزار روپے کی کمی سے 8413 ارب 39 کروڑ 24 لاکھ 18ہزار روپے ہو گئی ، بدھ کو سرمایہ کاروں کے محتاط رویے کی وجہ سے کاروباری حجم 28 کروڑ 79 لاکھ 4ہزار شیئرز کی کمی سے 93 کروڑ 66لاکھ 65 ہزار شیئرز ریکارڈ کیا گیا۔

تازہ ترین