• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گالی دینا پنجاب کا کلچر ہے، ن لیگی رکن شیخ روحیل کے بیان پر تنازع

اسلام آباد (نیوز ایجنسیاں، نیوز ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی روحیل اصغر نے گالی کو پنجاب کا کلچر قرار دیدیا ، ان کے اس بیان پر نیا تنازع پیدا ہوگیا ، سینیٹ میں پی ٹی آئی کے پارلیمانی لیڈر سینیٹر اعجازاحمدچوہدری نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ن لیگی ایم این اے کی طرف پنجاب کو گالی کا کلچرقرار دینا ،ان کی گھٹیا سوچ کی عکاسی کرتا ہے، معاون خصوصی برائے وزیراعظم عثمان ڈار نے کہا کہ شیخ روحیل پنجاب کے عوام سے معافی مانگیں ،انہوں نے پنجاب کے عوام کی توہین کی ہے، پیپلز پارٹی کے رکن پارلیمنٹ آغا رفیق اللہ نے کہا کہ کوئی بھی رکن پارلیمنٹ ہو ، گالیاں نہیں دینی چاہئیں، انہوں نے کہا کہ کل کا دن اسمبلی کی تاریخ کا سیاہ ترین دن تھا ، وزیرمملکت برائے اطلاعات ونشریات فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ گندی زبان کو ثقافت سے نہ جوڑا جائے، میڈیا سے گفتگو میں شیخ روحیل اصغر سے صحافی نے سوال کیا کہ سب نے دیکھا کہ ایوان میں گالی دی گئی، اس پر شیخ روحیل اصغر نے کہا یہ پنجاب کا کلچر ہے، یہ جو گالی ہوتی ہے آپ پر منحصر ہے کہ آپ اسے کس طرح لیتے ہیں، غصے میں آکر بندہ گالی دے دیتا ہے۔انہوں نے کہاکہ میرا ایک کلپ چلا لیکن کسی نے جاننے کی زحمت نہیں کی کہ مجھے اتنا غصہ کیوں آیا؟ مجھ سے متعلق پوری ویڈیو نہیں چلائی گئی، میرے خیال میں ملیکہ بخاری کو کتاب شاہ محمود قریشی نے ماری ہو ،شیخ روحیل اصغر نے کہاکہ بچی پر تشدد کرنا کہاں کا کلچر ہے یہ کہاں کی انسانیت ہے، بچی پر تشدد ہوتا اور میں چپ رہتا؟ آپ نے میری گالی اٹھائی اور یہ نہیں دیکھا۔دوسری جانب سیاسی رہنمائوں نے شیخ روحیل کے بیان کی مذمت کی ہے ، پی ٹی آئی کے اعجاز چوہدری نے کہا کہ ن لیگ نے قومی اسمبلی میں پارلیمانی روایت دھجیاں بکھیر دی ہیں جس پر ن لیگیوں کو شرمندہ ہو کر اپنے گریبانوں میں جھاکنا چاہئے، اپوزیشن کو ہر محاذ پر شرمندگی کے سوا کچھ حاصل نہیں ہوگا۔ معاون خصوصی فرخ حبیب نے کہا کہ مریم نواز گروپ اگر شہباز چاچو کی تقریر نہیں سنا چاہتا تھا تو باہر چلا جاتا، مریم نواز کے کہنے پر ان کے گروپ نے طوفان بد تمیزی مچائی، انہوں نے کہا کہ ہمارا کلچر ماؤں بہنوں کی عزت سکھاتا ہے ان کے نام پر غلیظ گالیاں دینا ہمارے کلچر کا حصہ نہیں، اس پر بھی ن لیگ کی قیادت انکو سمجھانے کی بجائے حوصلہ افزائی کرے گی، صوبائی وزیر جیل خانہ جات فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ لیگی رہنما شیخ روحیل کی جانب سے گالی کو پنجاب کے کلچر سے منسوب کرنا ’’نانی نے خصم کیا برا کیا، کر کے چھوڑ دیا مزید برا کیا‘‘کے مترادف ہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال دسمبر میں بھی انہی لوگوں نے لاہور میں محمود خان اچکزئی کے ذریعے پنجابیوں کو گالی نکلوائی تھی۔ 

تازہ ترین