• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

الزام تراشی مقصد کے حصول میں رکاوٹ نہیں بن سکتی، چیئرمین نیب

لاہور (نمائندہ جنگ) بے بنیاد الزام تراشی مقصد کے حصول میں رکاوٹ نہیں بن سکتی،بین الاقوامی اداروں نے بھی نیب کے کام کی تعریف کی ،بد عنوانی ملک کی ترقی میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے نیب زیرو کرپشن اور 100 فیصد ترقی پر یقین رکھتا ہے نیب نے ان لوگوں سے بھی قومی دولت لوٹنے کا پوچھا جن کو بلانا مہال نظر آتا تھا ،کوئی دبائو، دھمکی ، پریشر اور بے بنیاد الزام تراشی نیب کو مقصد کے حصول کی راہ میں رکاوٹ نہیں بن سکتی۔ ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ اور و دیگر بین الاقوامی اداروں نے بھی نیب کے کام کی تعریف کی ہے۔ ان خیالات کا اظہار چیئرمین نیب جسٹس(ر) جاوید اقبال نے نیب لاہور میں ایک اعلی سطحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ۔

تازہ ترین