• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹیکس کے با عث تلہ کی انڈسڑی دیوار سے لگا دیا گیا، اسحاق پراچہ

پشاور(لیڈی رپورٹر)وفاقی حکومت نے بجٹ میں ملکی تلہ (زری) کی انڈسڑی کو دیوار سے لگا کر خام مال پر31.5فیصد ڈیوٹی ٹیکس جبکہ تیارتلہ (زری) امپورٹ کرنے پر 4 فیصدڈیوٹی ٹیکس عائد کردی جس سے لاکھوں کی تعداد میں تلہ (زری ) انڈسٹری سے وابسطہ صنعتی مزدور بے روزگار ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہیں۔ اس حوالہ سے فیڈریشن آف پاکستان چیمبرزآف کامرس اینڈ انڈسٹری کے نائب صدر محمد زاہدشاہ سے پاکستان میٹالک یارن مینو فیکچرایسوسی ایشن اسحاق پراچہ نے ملاقات کرتے ہوئے کہا کہ عموما خام مادل پر ڈیوٹی ٹیکس کم ہوتی ہے جبکہ امپورٹڈ تیار مال پر کسٹم ڈیوٹی زیادہ ہوتی ہے لیکن وفاقی حکومت نے تیارمال امپورٹ کرنے و الے کو نوازنے کیلئے تیار تلہ (زری) پرکسٹم ڈیوٹی کم کردی جبکہ خام مال پر 31.5فیصد کسٹم ڈیوٹی اور ٹیکس بدستورعائدکردیاہے پاکستان کی تمام تلہ (زری )امپورٹڈ/کمرشل امپورٹر کا مقابلہ نہیں کرسکتی جس سے مقامی صنعت تباہی کے دہانے پر پہنچ گیا ہےں۔ پاکستان میٹالک یارن مینوفیکچر ایسوسی ایشن نے وفاقی وزیر خزانہ، وفاقی وزیرصنعت و پیداوار اور تجارت سے بجٹ میں خام مال تلہ (زری) پر بھی کسٹم ڈیوٹی کم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
تازہ ترین