• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دنیا: کورونا وائرس سے 1 دن میں 9 ہزار سے زائد اموات

دنیا کا کوئی خطہ کورونا وائرس کی موذی وباء سے محفوظ نہیں، اس کی تیسری لہر کے دوران مریضوں اور اموات میں مسلسل اضافہ جاری ہے۔

دنیا بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے ساڑھے 3 لاکھ سے زائد نئے کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ 9 ہزار سے زائد کورونا مریض موت کے منہ میں پہنچ گئے۔

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 17 کروڑ 78 لاکھ 27 ہزار 792 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے اموات 38 لاکھ 49 ہزار 288 ہو گئیں۔

کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 1 کروڑ 16 لاکھ 40 ہزار 63 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 82 ہزار 983 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 16 کروڑ 23 لاکھ 38 ہزار 441 کورونا مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے کیسز اور اس سے اموات کے اعتبار سے 10 سرِ فہرست ممالک میں 33 کروڑ سے زائد آبادی کا حامل امریکا تا حال پہلے نمبر پر ہے جہاں اس وائرس سے اب تک 6 لاکھ 16 ہزار 150 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 3 کروڑ 43 لاکھ 65 ہزار 985 ہو چکی ہے۔

کورونا وائرس کے امریکا میں 51 لاکھ 33 ہزار 340 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 4 ہزار 288 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 2 کروڑ 86 لاکھ 16 ہزار 495 کورونا مریض اب تک شفایاب ہو چکے ہیں۔

1 ارب سے زائد آبادی والا ملک بھارت کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے دوسرے نمبر پر ہے، جہاں اس وائرس سے 3 لاکھ 81 ہزار 931 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس سے متاثرہ 2 کروڑ 97 لاکھ 313 مریض سامنے آ چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی اس فہرست میں برازیل تیسرے نمبر پر ہے تاہم یہ اموات کے حوالے سے فہرست میں دوسرے نمبر پر ہے، جہاں اس جان لیوا وائرس سے 4 لاکھ 93 ہزار 837 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس کے متاثرہ مریضوں کی تعداد 1 کروڑ 76 لاکھ 29 ہزار 714 ہو گئی۔


فرانس میں کورونا وائرس کی وباء سے مجموعی اموات 1 لاکھ 10 ہزار 578 ہو چکی ہیں، جہاں اس کے اب تک کل کیسز 57 لاکھ 47 ہزار 647 رپورٹ ہوئے ہیں۔

ترکی میں کورونا وائرس سے اموات 48 ہزار 950 تک جا پہنچی ہیں جبکہ کیسز 53 لاکھ 48 ہزار 249 ہو چکے ہیں۔

کورونا وائرس سے روس میں کل اموات 1 لاکھ 27 ہزار 576 ہو گئیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 52 لاکھ 49 ہزار 990 ہو چکی ہے۔

برطانیہ میں کورونا وائرس کے باعث اموات کی تعداد 1 لاکھ 27 ہزار 926 ہو گئی جبکہ کیسز کی تعداد 45 لاکھ 89 ہزار 814 ہو چکی ہے۔

اٹلی میں کورونا وائرس سے کُل اموات کی تعداد 1 لاکھ 27 ہزار 153 ہو گئی جبکہ اس کے کل کیسز 42 لاکھ 48 ہزار 432 ہو گئے۔

ارجنٹینا میں کورونا وائرس کی وباء سے اموات 87 ہزار 261 ہو گئیں جبکہ اب تک اس کے 41 لاکھ 98 ہزار 620 مصدقہ متاثرین سامنے آئے ہیں۔

کولمبیا اس فہرست میں 10 ویں نمبر پر پہنچ گیا ہے جہاں کورونا وائرس 97 ہزار 560 زندگیاں نگِل چکا ہے، جبکہ اب تک اس موذی وباء کے 38 لاکھ 29 ہزار 879 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

سعودی عرب اسی فہرست میں 44 ویں نمبر پر پہنچ چکا ہے جہاں کورونا وائرس سے اب تک کل اموات 7 ہزار 621 رپورٹ ہوئی ہیں جبکہ مملکت میں کورونا مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 68 ہزار 414 تک جا پہنچی ہے۔


1 ارب 43 کروڑ سے زائد آبادی والے ملک چین میں کورونا وائرس کا پہلا کیس سامنے آیا تھا، چین اس فہرست میں 99 نمبر پر پہنچ چکا ہے، جہاں کورونا مریضوں کی تعداد 91 ہزار 511 ہو چکی ہے جبکہ کُل ہلاکتوں کی تعداد 4 ہزار 636 پر رکی ہوئی ہے۔

سماجی فاصلے، ماسک کو نظر انداز کرنے اور ایس او پیز کی خلاف ورزیوں سے پاکستان میں کورونا وائرس کی ہلاکت خیزیوں کا سلسلہ جاری ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 46 کورونا مریض انتقال کر گئے۔

کورونا وائرس کی جاری تیسری لہر کے دوران پاکستان کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں 29 ویں نمبر پر ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 1 ہزار 119 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 46 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، مزید 4 ہزار 763 مریض شفایاب ہو گئے، جبکہ مثبت کیسز کی شرح پھر 3 فیصد پر آگئی۔

ملک بھر میں کورونا وائرس سے انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 21 ہزار 874 ہو گئی ہے، جبکہ کُل کورونا مریضوں کی تعداد 9 لاکھ 45 ہزار 184 ہو چکی ہے۔

ملک بھر میں اسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے کُل 36 ہزار 215 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 2 ہزار 494 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ کُل 8 لاکھ 87 ہزار 95 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے مزید 37 ہزار 196 ٹیسٹ کیئے گئے، جبکہ اب تک کُل 1 کروڑ 39 لاکھ 71 ہزار 689 کورونا ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔

پاکستان بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 3 لاکھ 69 ہزار 249 افراد کو کورونا وائرس کی ویکسین دی گئی، جبکہ اب تک کُل 1 کروڑ 20 لاکھ 65 ہزار 211 کورونا ویکسین کی خوراکیں دی جا چکی ہیں۔

تازہ ترین