• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حیدرآباد سے گرفتار دہشتگروں کے انکشافات، جے آئی ٹی تشکیل


حیدر آباد سے گرفتار مبینہ دہشت گردوں سے تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی کی تشکیل کردی گئی۔

اعلامیے کے مطابق جے آئی ٹی ایس ایس پی محکمہ انسداد دہشتگردی (سی ٹی ڈی) کی سربراہی میں تشکیل دی گئی ہے۔

محکمہ داخلہ کے  اعلامیہ کےمطابق جے آئی ٹی 15 دنوں میں تحقیقات مکمل کرکے رپورٹ جمع کروائے گی۔

حیدر آباد میں دہشت گردی کے الزام میں نعیم خان، عمران احمد اور علیم الدین کو گرفتار کیا گیا تھا، ملزمان سے تفتیش پر ڈاکٹر فاروق ستار اور انیس ایڈووکیٹ سمیت دیگر 4 رہنماؤں کو طلب کیا تھا۔

تازہ ترین