• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یاسر حسین نے نصیر الدین شاہ پر نوشین شاہ کو ترجیح دیدی

کراچی (آئی این پی) اداکار یاسرحسین نے بولی وڈ کے سینئرآرٹسٹ نصیرالدین شاہ کے مقابلے میں اداکارہ نوشین شاہ کو ترجیح دیدی۔ ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں شریک یاسر سے میزبان نے نوشین اور نصیرالدین شاہ میں سے کسی ایک کا نام لینے کو کہا تھا۔یاسر نے نوشین کا نام لیتے ہوئے کہا کہ وہ ایک حیرت انگیز اداکارہ ہیں، جنہیں ورسٹائل کردارو ں کیلئے کاسٹ کرنا چاہیے۔ یاسرکو لگتا ہے کہ نوشین کی صلاحیتوں کو صحیح طریقے سے پرکھا نہیں گیا، انہوں نے کہا آپ توقع کر رہے ہوں گے کہ میں نصیرالدین کا نام لوں گا ، میں ان کا پرستار ہوں لیکن میرے خیال سے پاکستانی اداکارہ کا نام لینا زیادہ بہتر ہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل یاسراورنوشین کا جھگڑاخبروں کی زینت بنا رہا تھا جب اداکار نے کہا تھا کہ نوشین شاہ ان کی شادی میں بن بلائی مہمان تھیں۔ دونوں اداکاروں کے درمیان اس حوالے سے بیان بازی چلتی رہی ۔

دل لگی سے مزید