• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
برمنگھم (نمائندہ جنگ) سابق سینئر وزیر الحاج راجہ محمد اکرم خان مرحوم کی زوجہ اور سابق مشیر حکومت راجہ آفتاب اکرم کی والدہ کی وفات پر برطانیہ آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے صدر راجہ اسحق صابر، امجد عباسی، چوہدری اشفاق، چوہدری فاضل، آل پارٹیز کشمیر کمیٹی کے صدر چوہدری عظیم نے راجہ ذوالقرنین اکرم، نوید آفتاب، خرم آفتاب سے اظہار تعزیت کی ہے ۔انہوں نے کہا کہ بے شک والدہ کا رشتہ قدرت کی جانب سے انمول تحفہ ہوتا ہے، انسان سے رب کریم اپنی محبت کی مثال بھی وہ والدہ سے ستر گناہ زیادہ سے دیتا ہے۔ راجہ اسحق صابر نے کہا کہ ہماری دعا ہے کہ رب تعالیٰ راجہ آفتاب اکرم اور ذوالقرنین اکرم کو صبر و جمیل عطا فرمائے۔ ان کی والدہ کی مغفرت اور ان کے درجات میں بلندی عطا فرمائے۔
تازہ ترین