• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی پنجاب میں سکھوں اور ہندوؤں کے تعاون سے مسجد کی تعمیر

کراچی (نیوزڈیسک )بھارتی ریاست پنجاب کے ایک دورافتادہ ضلع کے ایک گاؤں کے سکھ اور ہندو علاقے میں مسلم خاندانوں کے لیے مسجد کی تعمیر کے لیے سامنے آئے ہیں۔غیر ملکی میڈیا کےمطابق بھارت میں بڑھتے ہوئے مذہبی تناؤ پر پائی جانیوالی تشویش کی موجودگی میں یہ مذہبی ہم آہنگی کا ایک واضح پیغام ہے۔پنجاب کے ضلع موگا میں واقع 12ہزار افراد پر مشتمل بھلور گاؤں میں 7گردوارے اور دو مندر ہیں لیکن 20مسلم رہائشیوں کیلئے کوئی مسجد نہیں۔گاؤں کے سرپنچ پالا سنگھ کاکہنا ہےکہ 1947 میں برصغیر کی تقسیم سے قبل اس علاقے میں ایک مسجد موجود تھی تاہم بہت سے مسلمان گاؤں چھوڑگئے اور مسجد کی حالت خستہ ہوگئی۔گذشتہ اتوار کو گاؤں کے سرکردہ افراد نے محمدی مسجد کا سنگ بنیاد رکھا۔ تمام عقائد کے لوگ تقریب میں شریک ہوئے۔ 45 سالہ پالاسنگھ نے کہا کہ نئی مسجد کی تعمیر کا حصہ بننے پر ہمیں فخر ہے۔

تازہ ترین