• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایس ای سی پی نے میوچل فنڈز کی تشہیر کے اشتہارات کا معیار مقرر کر دیا

اسلام آباد( کامرس رپور ٹر) ایس ای سی پی نےمیوچل فنڈز کی تشہیر کے اشتہارات کا معیار مقرر کر دیا،سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) نے میوچل فنڈز کے سرمایہ کاروں کو درست معلومات اور سرمایہ کاروں کو بہتر فیصلے کرنے میں معاونت فراہم کرنے کے پیش نظر، ایسٹ مینجمنٹ کمپنیوں کی جانب سے ایکویٹی فنڈز کی کارکردگی کی تشہیر کے کئے شائع کئے جانے والے اشتہارات اور دی جانے والی معلومات کے معیار ات وضع کر دئیے ہیں۔میوچل فنڈز کے اشتہارات پر دی جانے والی معلومات کا معیار مقرر کرنے کا مقصد اشتہارات میں خاص طور پر ایکویٹی فنڈز کی کارکردگی اور متوقع منافع بارے معلو مات کی بڑھا چڑھا کر تشہیر کرنے کی روک تھا کرنا ہے۔

تازہ ترین