• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کنگز کے بولرز نے پلان کے مطابق بولنگ کی، عماد وسیم

کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم کا کہنا ہے کہ لاہور قلندرز کے خلاف بولرز نے پلان کے مطابق بولنگ کی، اگلے میچ میں بھی ایسی ہی کارکردگی دہرائیں گے۔

میچ کے بعد بات کرتے ہوئے کنگز کے کپتان عماد وسیم نے کہا کہ اگلا میچ جیت کر پلے آف کے لیے کوالیفائی کریں گے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 6 کے ہائی وولٹیج گیم میں کراچی کنگز نے لاہور قلندرز کو دلچسپ مقابلے کے بعد 7 رنز سے شکست دی۔

میچ میں کراچی کنگز نے 5 وکٹ پر 175 رنز اسکور کیے جبکہ جواب میں لاہور قلندرز 7 وکٹ پر 169 رنز ہی بنا سکی ۔

کراچی کی جانب سے بابر اعظم نے نصف سنچری بنائی، ان کی اننگز میں7 چوکے شامل تھے، لاہور قلندرز کے راشد خان نے 2 جبکہ شاہین شاہ آفریدی، محمد حفیظ اور احمد دانیال نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

تازہ ترین