• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فرانس :کورونا پابندیاںکل سے مکمل طور پر ختم کر دی جائیں گی

پیرس( نمائندہ جنگ ) فرانس میں کورونا پابندیاں20 جون سے مکمل طور پرختم کردی جائیں گی۔ رات کا کرفیو پہلے ہی ختم کیا چکا ہے۔ 20 جون کے بعد پیپلز مقامات پر ماسک لگانے کی پابندی بھی ختم کر دی جائے گی ان اقدامات کا مقصد کورونا وبا کے نئے کیسز میں نمایاں کمی کے علاوہ ٹورسٹ کی آمد کو یقینی بنانا ہے۔ 20 جون کے بعد ریسٹورنٹ ، ہوٹلوں کے علاوہ تمام تفریح مقامات کھل جائیں گی اور فرانس میں بتدریج روز مرہ کی زندگی معمول پر آ جائے گی حکومت چھوٹے کاروبار لوگوں اور کورونا وائرس کی وبا کے متاثرین کی مالی امداد کےلئے مختلف پیکج دینے کےلئے اقدامات کا اعلان بھی کرنے پر غور کرر ہی ہے۔ ذرائع کے مطابق حکومت ان پیکج میں ٹیکسز میں کمی ، کاروباری مرکز پر عائد بعض کمرشل ٹیکس میں چھوٹ دینے کا ارادہ رکھتی ہے۔واضح ہو کہ فرانس جیسے ملک میں جہاں جون، جولائی اگست اور ستمبر تک ہوٹلوں میں کمرے نایاب ہوتے تھے اب خالی پڑے ہیں تاہم حکومت کے ان اقدامات سے زندگی معمول پر آ جائے گی۔
تازہ ترین