• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سوئس بینکوں میں بھارتیوں نے گزشتہ سال ریکارڈ 20 ہزار کروڑ روپے جمع کرائے

نئی دہلی(جنگ نیوز) سوئس بینک میں بھارتی شہریوں کی رقم میں ریکارڈ اضافہ کی خبر منظر عام پر آنے کے بعد بھارت میں ہنگامہ برپا ہو گیا ہے۔ اپوزیشن پارٹی کانگریس نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی جس سوئس بینک میں جمع کالے دھن کو واپس لانے کے وعدے کے ساتھ 7 سال قبل اقتدار میں آئے تھے، انہی مودی کے دور حکومت میں 2020 کے دوران بھارتیوں نے اس بینک میں 20 ہزار کروڑ روپے جمع کرائے ہیں۔کانگریس پارٹی کے ترجمان گورو ولبھ نے گزشتہ روز پریس کانفرنس میں مرکزی حکومت سے کئی معاملوں میں سوال اٹھائے۔ انھوں نے کہا کہ بھارتیوں نے 2020 میں جو رقم سوئس بینک میں جمع کی ہے وہ 2019 کے مقابلے میں تقریباً 40 فیصد زیادہ ہے، اور ساتھ ہی یہ گزشتہ 13 برس میں سب سے زیادہ ہے۔

تازہ ترین