• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا ویکسین کی ایک ڈوز والوں کو دوسری کا ایس ایم ایس نہیں موصول ہو رہا

راولپنڈی (اپنے رپورٹرسے)کورونا ویکسین لگوانے کے سلسلے میں شہریوں کو تاحال مشکلات کا سامنا ہے۔ایک ڈوز والوں کو دوسری ڈوز کا ایس ایم ایس نہیں موصول ہو رہا۔جبکہ حکومت کی طرف سے اٹھارہ سال تک افراد کو ویکسین لگانے کے اعلان کے باوجود بیس سال والوں کو رجسٹریشن کوڈ ایس ایم ایس پر موصول نہیں ہوا ہے۔سیاسی و انتظامی دبائو پر جگہ جگہ کھلنے والے سنٹرز کے باعث بھی لوگ پریشان ہیں۔کئی سنٹرز بنے جہاں پر لوگوں نے پہلی ڈوز لگوائی بعد میں وہ سنٹر بند کردئیے گئے۔دوسری ڈوز والے ادھر ادھر پھر رہے ہیں۔دوسری طرف سو شل میڈیا پر ویکسین کے بارے میں پروپیگنڈے سے شہری گو مگو کی کیقیت کا شکار ہیں۔جس کا کوئی مستند جواب سرکاری حلقوں کی طرف سے سامنے نہیں آیا ۔
تازہ ترین