• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حاجی بابا جان شاہوانی غیر متنازعہ شخصیت کے مالک تھے،بی این پی

کوئٹہ(پ ر) بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی کمیٹی کے ممبر غلام نبی مری نے اپنے جاری کردہ ایک بیان میں بی این پی کے بزرگ و بانی رہنما اور کوئٹہ کے معروف سیاسی قبائلی ھر دلعزیز شخصیت حاجی میر محمد یوسف عرف (حاجی بابا جان شاہوانی)کے 16 جون 2021 کو پہلی برسی کے موقعے پر مرحوم رہنما کے کوئٹہ میں آباد اقوام مذاہب اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے عوام کے لیے فلاح و بہبود ترقی و خوشحالی اور آپس میں شیر و شکر کرانے کے مخلصانہ کوششوں جدوجہد اور قربانیوں کو شاندار الفاظ میں سراہتے ہوئے خراج عقیدت پیش کی کہ وہ ایک ایسے غیر متنازعہ شخصیت کے مالک تھے جو بلا رنگ و نسل زبان مذہب علاقیت اور گروہی ذاتی مفادات و سیاست سے بالا تر ہو کر ہمیشہ یہاں کے عوام کے درمیان اتحاد و اتفاق بھائی چارگی امن آشتی کو فروغ دینے اور قربت پیدا کرنے کی داعی رہنما تھے وہ کوئٹہ اور سریاب میں صدیوں سے آباد اقوام اور مذاہب کے درمیان رونما ہونے والے واقعات اور رنجشوں قبائلی جھگڑوں کی تصفیہ کرانے کی خاطر میڑ معرکوں اور جرگوں جیسے خیر خوا نہ اور مثبت کاموں میں صف اول کا کردار ادا کرتے تھے اور انسان دوست ہر دلعزیز شخصیات میں شمار ہوتا تھا انہوں نے کہا کہ سریاب اور کوئٹہ کے باشعور عوام حاجی بابا جان شاہوانی مرحوم کے علاقے اور عوام کیلئے قربانیوں جدوجہد اور گراں قدر سیاسی سماجی قبائلی خدمات کو کبھی بھی فراموش نہیں کرینگے ۔انہوں نے اللہ تعالی سے دعا کی ہے کہ وہ حاجی بابا جان شاہوانی مرحوم کو علاقے عوام بلا رنگ و نسل تعصب کیے بغیر خدامات کے بدلے میں جنت الفردوس بلند درجات میں مقام عطا کرے اور انکے پسماندگان کو صبر جمیل کی توفیق عطا فرمائے۔
تازہ ترین